19 اپریل 2015 - 19:55
داعش نے ایتھوپیا کے 28 عیسائی جوانوں کو ذبح کر دیا+تصاویر (+18)

داعش نے حالیہ دنوں ایک اور بھیانک فعل کا ارتکاب کرتے ہوئے لیبیا میں ایتھیوپیا کے ۲۸ عیسائی جوانوں کو ذبح کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ داعش نے حالیہ دنوں ایک اور بھیانک فعل کا ارتکاب کرتے ہوئے لیبیا میں ایتھوپیا کے ۲۸ عیسائی جوانوں کو ذبح کر دیا۔
داعش نے ایک ویڈیو کلیپ شائع کر کے لیبیا میں ایتھوپیا کے ایک عیسائی گروہ کو ذبح کرنے کی خبر دی ہے۔
اس ویڈیو کلیپ میں داعش نے اپنے جرائم کی اشاعت کرتے ہوئے ایتھوپیا کے ۲۸ جوانوں میں سے ۱۲ کو سمندر کے کنارے ذبح کیا ہے جب کہ ۱۶ کو صحرا میں لے جا کر گولیوں کے ذریعے ہلاک کیا ہے۔
داعش نے اس ویڈیو کلیپ میں ان جوانوں کو ’’ایتھوپیا کے چرچ کی صلیب کے پیروکار‘‘ کے عنوان سے پہچنوایا ہے اور انہیں ذبح کرتے ہوئے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ دولت اسلامیہ پوری دنیا میں پھیلے گی اور تمام عیسائیوں کا یہی حشر کرے گی چونکہ عیسائیوں کے ساتھ جنگ ایمان و کفر اور حق و باطل کی جنگ ہے۔
داعش نے اس ویڈیو کلیپ میں تمام عیسائیوں کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ اگر وہ زندہ رہنا چاہتے ہیں تو دولت اسلامیہ کو جزیہ دیں ورنہ ان کے مردوں کو ذبح کیا جائے گا اور عورتوں کو کنیز بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ تاہم یہ معلوم نہیں ہو پایا ہے کہ داعش کے ہاتھوں ذبح ہونے والے یہ عیسائی کون لوگ تھے اور کیسے داعش کے ہاتھ لگے؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲